سینئرموسٹ وزیر و صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا تعمیر و ترقی کا ویژن وزیراعظم عمران خان کو بھا گیا۔
وزیر اعظم عمران خان کے دورہ میانوالی کے دوران سردار تنویر الیاس ہیلی کاپٹر پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ رہے۔ سفر کے دوران سردار تنویر الیاس نے وزیر اعظم پاکستان کیساتھ آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی، آزاد کشمیر میں سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے کی گئی منصوبہ بندی سمیت 500 ارب کے ترقیاتی پیکیج پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ سردار تنویر الیاس نے 500 ارب کے ترقیاتی پیکیج کے اعلان پر عمران خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ میانوالی کے دوران ان کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں صرف دو سیاسی شخصیات موجود تھیں۔ ایک آزاد کشمیر کے سینئر موسٹ وزیر سردار تنویر الیاس اور دوسرے وزیراعظم کے مشیر ملک امین اسلم تھے،دونوں شخصیات نے وزیر اعظم کے ہمراہ جلسہ میں شرکت کی نمل یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا جائزہ لینے کے بعد وزیر اعظم کے ہمراہ کھانا بھی کھایا۔
یادرہے کہ آزادکشمیرمیں بیرسٹرسلطان گروپ نے اپنے تمام پتے شوکرنیازی حکومت کودبائوکاشکارکردیا۔ اس حوالے سے بھی سینئروزیرنے عمران خان کے ساتھ رازونیازکئے،اب آزادکشمیرکی سیاست میں آنے والے دن اہمیت اختیارکرگئے ہیں۔