کراچی

’کراچی کا اسٹیڈیم خالی دیکھ کر ناقابل یقین حد تک افسوس ہوا‘

کراچی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں تماشائیوں کی تعداد کم ہونے پر قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 63 رنز سے شکست دی تھی۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں تماشائیوں کی تعداد کافی کم نظر آئی جس کا اظہار گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی کیا تھا۔ اب سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھی سوشل میڈیا پر نیشنل اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی تعداد کم ہونے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

وسیم اکرم نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں نیشنل اسٹیڈیم کو خالی دیکھ کر ناقابل یقین حد تک دکھ ہوا، خاص طور پر پاکستانی ٹیم کی گزشتہ ماہ کی پرفارمنس کے بعد۔ سابق کپتان قومی ٹیم نے مزید کہا کہ مجھے تماشائیوں کی تعداد کم وجہ معلوم ہے لیکن میں آپ لوگوں سے سننا چاہتا ہوں کہ مجھے بتائیں کہ کراؤڈ کہاں ہے اور کیوں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں