تنقید

اگر زیادہ تنقیدہوئی توواپس کمنٹری میں چلاجاؤں گا: رمیز راجہ

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ کام کے لیے عزم کی رورت ہوتی ہے۔ 3 ماہ میں مجھ پر تنقید کم ہوئی ہے لیکن اگر زیادہ ہوئی تو واپس کمنٹری میں چلا جاؤں گا۔ نارتھ ناظم آباد میں کھیل کا میدان بڑا ہے اور بہترین کرکٹ ہوسکتی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نیت ٹھیک ہو تو تمام چیزیں ٹھیک ہوتی ہیں اور ہم نے کرکٹ کی بہتری کی بات کی ہے اور عمل بھی کریں گے۔
کرکٹ میں تاثر ہے کہ کوچ کارکردگی کا فیصلہ کرتے ہیں جو ٹھیک نہیں ہے تاہم کوچز کی ضرورت ہوتی ہے اس بات سے انکار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہترین سیزن آنے والا ہے جو خوشی کا باعث ہے۔ 100 بچوں کو تربیت دیں اور ماہانہ 30 ہزار وظیفہ دیں گے جبکہ اسکولنگ کے ساتھ مل کر 100 بہترین کھلاڑیوں کا اعلان کریں گے۔ اسکول کرکٹ بہت اچھی چل رہی ہے۔ سوال کے لیے لیڈر کے پاس جانا چاہیے کوچ کے پاس نہیں۔

رمیز راجہ نے کہا کہ کوشش ہے ماحول اور لیڈر شپ کے ذریعے کچھ کرسکیں۔ آل پاکستان ٹیلنٹ ہنٹ چل رہا ہے اور 15 دن میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ ہمیں اور بھی بہت کچھ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ اور غیر ملکی ٹیموں کی واپسی بڑے چیلنجز تھے اب ہمارا آغاز اچھا ہے مگر بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ آئی سی سی فنڈنگ سے باہر آنا ہے تو کمرشل ورلڈ پراپرٹی دینی ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پچز کے لیے آسٹریلیا سے مٹی منگوا رہے ہیں اور کوشش ہے کہ 40 ہائبرڈ پچز کلب میں بچھائیں۔ پارکنگ اور دیگر مشکلات کی وجہ سے تماشائیوں کی آمد کم رہی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سیزن میں دنیا کی بہترین ٹیمیں پاکستان آ رہی ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ کو دلچسپ بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ تماشائیوں کے لیے بھی فینز کلب کا الگ شعبہ بنا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں