ریاض

ریاض گجر کی نا اہلی کے لیے طاہر کھوکھر کی رٹ پر فیصلہ محفوظ

سابق وزیر سیاحت طاہر کھوکھر کی ممبر اسمبلی ڈپٹی سپیکر ریاض گجر کے خلاف نااہلی کی رٹ پر سماعت فریقین کے درمیان بحث۔

فریقین کی جانب سے پٹیشن خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ۔ آئندہ کے لیے 11جنوری2022کی تاریخ مقرر۔ کیس کی سماعت الیکشن ٹربیونل کے جج راجہ طارق جاوید کررہے ہیں جبکہ طاہر کھوکھر کی جانب سے میر شرافت ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی سربراہی میں وکلاء کا پورا پینل سماعت میں حصہ لے رہا ہے۔

سابق ویزر سیاحت وٹرانسپورٹ اسلام آباد سے مظفرآباد جاتے ہوئے مری میں شدید برف باری میں پھنسے رہے۔ مگر انہوں نے جعلی اور مینڈیٹ چور اور مہاجرین کشمیر کے نام پر چوروں ڈاکووں کو بے نقاب کرنے کے لیئے سماعت کے لیئے پہنچے۔ یاد رہے حالیہ انتحابات میں مہاجرین مقیم پاکستان کی سیٹوں پر جعلی ووٹوں کا اندارج کیا گیا جعلی سٹیٹ سبجیکٹ بنا کر غیر کشمیری افراد کو کشمیری طاہر کر کے جعلی ووٹ بنائے گئے اور وہی جعلی ووٹ پول کروا دھاندلی کے زریعے اسمبلی میں پہنچے ہیں جس سے اصل کشمیریو ں کے حقوق پر ڈاکہ اور غیر کشمیریوں کے جعلی ووٹ اندارج کروا کر اسمبلیوں میں دھاندلی کر کے اسمبلیوں میں پہنچے۔

طاہر کھوکھر نے عدالت میں سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایمانداری اور شفاف انتخابات کو جو راگ الاپتے ہیں۔ وہ آزادکشمیر کے مہجارین مقیم پاکستان کے 4حلقوں کو کھولیں۔ جو جعلی ووٹوں اور دھاندلی کے زریعے حاصل کی ہیں انہوں نے کہا الیکٹرانک ووٹنگ اور شفاف انتحابات کی بات۶ کرنے والے عمران خان اور انکوائری کروائیں ہمارا مطالبہ ہے ان حلقوں کو کھولا جائے،دھاندلی ثابت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہاس دھاندلی کو روکنے کے لیے حکومت کو بھی اقدامات کرنے ہوں گے۔ سب جان کر خاموش رہنا مجرمانہ غفلت میں آتا ہے۔ ایک جانب حکومت میں غیر ریاستیوں کو لیکر تحریک شروع ہے دوسری جانب غیر ریاستیوں کو نوازنے والوں کو تحفظ دے رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاض گجر کی نااہلی کے تمام ثبوت عدالت میں پیش کیے ہیں،حق کی فتح یقینی ہے۔

بوگس اور غیر ریاستیوں کے ووٹوں سے آنے والے کسی صورت مہاجرین کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔ ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے،میں پہلے بھی کہ چکا ہوں کہ اگر قانون کے مطابق حکومت اور الیکشن کمیشن تحقیقات کروائیں تو سب سامنے آجائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ عدالت پر مکمل اعتماد ہے ہم حق کے لیے لڑتے رہیں گے۔ پہلے چور دروازے سے پی ٹی آئی میں پھر اسمبلی تک پہنچ جانے والوں کا قبر تک پیچھا کریں گے۔طاہر کھوکھر ے کہا کہ لاہور میں جعلی ووٹ پول کروائے گئے انہوں نے کہا کہ مہاجرین اور متاثرین منگلا ڈیم کے حقوق پر شب خون مارنے والوں کے دن قریب آچکے ہیں۔

جعلی سٹیٹ سبجیکٹ بنا کر غیر کشمیریوں کو کشمیر بنا کر ان کے کوٹہ سمیت کشمیریت پر شب خون مارا ہے کشمیری ان کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔کالی بھیڑوں کا صفایا کریں گے جو کشمیریوں اور کشمیر کی شناخت کے ساتھ جعل سازی کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں