قومی

قومی کرکٹرز شاداب خان اور حارث روف بگ بیش میں ان ایکشن آگئے

قومی کرکٹرز شاداب خان اور حارث روف بگ بیش میں ان ایکشن آگئے۔

قومی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان اور قومی فاسٹ بالر حارث روف آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں ان ایکشن آگئے۔ شاداب خان برسبن ہیٹ کیخلاف سڈنی سکسرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔ شاداب خان میچ کے بعد بائیو سیکیور ببل میں رہیں گے۔

بگ بیش پروٹوکولز کے تحت شاداب خان اگلے چند روز اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے نہیں مل سکیں گے۔ شاداب خان کو سات روز کے قرنطینہ کی مدت پوری کرنی ہے۔ قومی فاسٹ بالر حارث روف بھی کل بگ بیش لیگ اپنا پہلا میچ کھیل سکتے ہیں۔ حارث روف نے قرنطینہ کی مدت پوری کرلی ہے۔ میلبرن اسٹارز کے کھلاڑی حارث روف پرتھ کیخلاف میچ میں ان ایکشن آنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں