بلدیاتی

بلدیاتی الیکشن کسی چیلنج سے کم نہیں :عبدالقیوم نیازی

وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے بلدیاتی الیکشن کسی چیلنج سے کم نہیں۔ عملی اقدامات پر یقین رکھتا ہوں۔

عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لئے تمام وسائل برؤے کار لا رہے ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا شکر گزار ہوں کہ مجھے انھوں نے عوامی خدمت کا موقع دیا۔ عوا م کی خدمت پر یقین رکھتا ہوں۔ انشاء اللہ سرخروں ہونگا۔ بلدیاتی الیکشن کسی چیلنج سے کم نہیں۔ میں نے یہ چیلنج قبول کیا اور اس کے لیے دن رات محنت کرکے راہ ہموار کی۔

سپریم کورٹ آزاد کشمیر کا بھی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے عام آدمی کو اقتدارمیں شامل کرنے کیلئے تاریخ ساز فیصلہ دیا۔ بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کو تمام وسائل مہیا کریں گے۔ بلدیاتی نظام سے ہی تعمیر و ترقی کے منازل کو طے کیا جاسکتا ہے۔

ماضی کی حکومتیں جب بھی بلدیاتی الیکشن کروانے کی کوشش کرتی تو پھنس جاتی اور بلدیاتی الیکشن نہ کروا سکی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی کی حکومت این ٹی ایس کا کریڈٹ لیتی رہی اور جاتے جاتے ایڈہاک ایکٹ لاکر میرٹ کا جنازہ نکال دیا۔

ہم نے ایڈہا ک ایکٹ کا خاتمہ کردیا۔ اب میرٹ کا بول بالا ہو گا۔ نوکریاں پسند و ناپسند پر نہیں بلکہ میرٹ پر ملیں گی۔ میری کوشش ہے کہ ایسے کام کروں کہ اس کا فائدہ آنے والے نسلوں کو ہو، انتقامی سیاست کے خلاف ہوں۔ کسی کی حق تلفی نہیں ہونے دوں گا۔ وزیر اعظم پاکستان نے غریب کی خدمت کیلے اعتماد کیا میں ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹانڈا گھمیر میں اپنے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ اور تتہ پانی میں مختلف عوامی وفود اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعظم کے ہمراہ سابق امیدوار اسمبلی سردار ارزش، چیئرمین پی ڈی اے سردار ارشد نیازی، سابق ڈسرکٹ کونسل سردار ظفر حیات،سردار ہارون رشید،ٹھیکیدار سرفراز خان اور دیگر عوام علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ا

اپنا تبصرہ بھیجیں