حفیظ

حفیظ نے ریٹائرمنٹ کیوں لی؟ شاہد آفریدی کا اہم انکشاف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے گزشتہ روز کرکٹ کی دنیا کو الوادع کہہ دیا، جس کے بعد سے مداحوں اور ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

لیکن قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے، لالہ نے نجی چینل پر انڑویو کے دوران کہا کہ وہ محمد حفیظ کا بیان سن رہے تھے اور ان کے رویے سے واضح تھا کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے مزید کھیلنا چاہتے تھے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان رابطے میں کمی پر بات کرتے آئے ہیں، اور جہاں تک ان کا خیال ہے یہی محمد حفیظ کے ساتھ ہوا۔ لیکن ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بات سے خوش ہیں کہ حفیظ نے اپنی ریٹائرمنٹ کے معاملے کو کوئی تنازع بننے نہیں دیا۔

شاہد آفریدی کا انٹرویو میں محمد حفیظ کے شاندار کرکٹ کیریئر پر انہیں مبارکباد بھی دی۔

یاد رہے قومی کرکٹر آل راونڈر اور سابق کپتان محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ محمد حفیظ پاکستان کے لئے 55 ٹیسٹ، 218 ون ڈے اور 119 ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں۔
محمد حفیظ نے 55 ٹیسٹ کھیل کر 3652 رنز بنائے، 10 سنچریز اور12 ففٹیز بنائیں، اٹھائیس اگست 2006 کو پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا، محمد حفیظ اس کا بھی حصہ تھے، انہوں نے 119 میچوں میں 14 ففٹیز کی مدد سے 2514 رنز بنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں