سکندر

کوٹلی میں سکندر حیات خان سپورٹس سٹیڈیم کا افتتاح ہو گیا

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے 30 کروڑ روپے کی لاگت تعمیر ہونے والے سکندر حیات سپورٹس اسٹیڈیم کے فیز ون کا افتتاح کر دیا۔

کوٹلی، اسٹیڈیم کا نام سابق مرحوم صدر و وزیر اعظم سردار سکندر حیات کے نام پر رکھا گیا ہے
فیز ون میں کے تحت اس منصوبے پر 13 کروڑ 67 لاکھ 70 ہزار روپے خرچ ہوئے۔ اس منصوبہ کا کل رقبہ 108کنال ہے۔

سکندر حیات سپورٹس اسٹیڈیم منصوبہ کا سنگ بنیاد جون 2006 میں رکھا تھا۔ یہ منصوبہ طویل عرصے سے التواء کا شکار رہا۔ جس کا فیز ون پی ٹی آئی کی حکومت نے مکمل کروایا ہے۔ اسٹیڈیم سے ضلع کوٹلی کے نوجوانوں کو کھیلوں کی صحت مند سرگرمیاں کو فروغ ملے گا۔

افتتاح کے موقع پر آزاد کشمیر کے وزیر ہائیر ایجوکیشن ملک ظفر اقبال، وزیر صحت نثار انصر ابدالی،وزیر مال چوہد ری محمد اخلاق،سابق وزیر سردار فاروق سکندر خان،سابق مشیر راجہ آفتاب اکرم، امیدوار اسمبلی ملک محمد یوسف بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے پی پی ایچ کے افسران کو ہدایت کی یہ سپورٹس اسٹیڈیم سابق وزیراعظم سردار سکندر حیات مرحوم کا خواب تھا۔ اس کی فیز ٹو کی تعمیر میں دیر نہیں ہونی چاہیے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اعلان کیا کہ منصوبہ کے فیز ٹو کی تکمیل کے لیے جتنے بھی فنڈز درکار ہوئے فراہم کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس اسٹیڈیم سمیت حکومت جو بھی منصوبہ شروع کرے گی ، مقررہ معیاد میں مکمل کریں گے ۔

وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان نے جو ذمہ داری سونپی ہے ان کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے لوگوں کی خدمت میری ترجیحات میں شامل ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت کے ثمرات گراس روٹ لیول تک نظر آئیں گے۔ سکندرحیات سپورٹس اسٹیڈیم کے بقیہ کام رنگ روڈ، شاپس، آفسز، تین منزلہ ان ڈور گیم کی عمارات جلد مکمل کروائیں گے۔

کوٹلی میں سکندر حیات خان سپورٹس سٹیڈیم کا افتتاح ہو گیا” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں