کونسل

کشمیر کونسل انتخابات: دو سیٹوں پر 13 امیدوار آمنے سامنے

آزادجموں وکشمیر کونسل کی 2 خالی نشستوں پر انتخاب کے لیے مجموعی طورپر 13امیدواروں کی کاغذات نامزدگی سیکرٹری الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروادیئے۔

انتخاب کے لیے پولنگ 24جنوری کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی داخل کروانے والوں میں مسلم لیگ ن کی طرف سے ملک پرویز اختر اعوان،حنیف ملک اور شکیل اعوان،پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے سردار امجد یوسف،چوہدری فخر زمان،چوہدری محبوب،لیاقت علی، راجہ ظفراللہ اور تحریک انصاف کی جانب سے توصیف عباسی،مقصود شیخ، طاہر جمیل،اصغر قریشی اور سردار سیاب خالد شامل ہیں۔

کاغذات کی جانچ پڑتال آج شروع ہوگی۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 19جنوری کو جاری کی جائے گی جبکہ دو نشستوں پر 24جنوری کو قانون ساز اسمبلی کے 53ارکان ووٹ ڈالیں گے۔ پارلیمانی جماعتوں کی پوزیشن کے مطابق تحریک انصاف ایک امیدوار باآسانی کامیاب کروانے کی پوزیشن میں ہے جبکہ پیپلزپارٹی ایک امیدوار کامیاب کرواسکتی ہے۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار کی کامیابی کے امکانات نہیں ہیں۔ حکمران جماعت تحریک انصاف کو دونوں سیٹوں پر کامیابی کے لیے مسلم کانفرنس،جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے علاوہ چار ووٹوں کی ضرورت ہے۔

کشمیر کونسل کی خالی نشستوں پر تحریک انصاف کے ٹکٹ کے لیے توصیف عباسی،پیپلزپارٹی کی جانب سے امجد یوسف فیصلہ کن امیدوار ہوسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں