وسیم

وسیم اکرم کی صفائی مہم: ایک بار پھر شہریوں سے صفائی کی اپیل

کراچی میں کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی جانب سے تین روزہ صفائی مہم جاری ہے، سوئنگ کے سلطان اور سابق عظیم کرکٹر وسیم اکرم نے شہریوں سے ساحل کو صاف رکھنے اور کوڑا کرکٹ نہ پھینکے کی اپیل کی ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ آپ سب لوگوں سے ایک درخواست ہے کہ آپ پورا ملک تو صاف نہیں کر سکتے لیکن کم از کم یہ کوشش تو کریں کہ آپ جہاں رہتے ہیں وہاں ارد گرد صفائی رکھیں ، جیسے قطرے قطرے سے دریا بنتا ہے اسی طرح ایک دن پورا پاکستان صاف ہو گا۔

یاد رہے گزشتہ سال فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کراچی کے ساحلِ سمندر سی ویو پر گندگی کے ڈھیر دیکھ کر اداس ہوگئی تھیں، جس کا اظہار انہوں نے ٹوئٹر پر کیا، انہوں نے کہا کہ گندگی کو دیکھ کر افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی ویو کی گندگی صاف کرنے کے لیے جدوجہد کرنے کے بعد بھی پلاسٹک کا یہ کچرا دیکھ کر دل دُکھ رہا ہے۔

وسیم اکرم کی اہلیہ نے پاکستان عوام سے مخاطب ہوکر کہا کہ آئیے! ہم سب ملکر ایک عہد کرتے ہیں، ہم اس سال اپنے ماحول کی حفاظت کریں گے اور پلاسٹک کو دوبارہ استعمال کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں