میرٹ

میرٹ پامال نہیں ہونے دینگے،مل جل کرتعمیروترقی جاری رکھیں گے

میرٹ پامال نہیں ہونے دینگے،مل جل کرتعمیروترقی جاری رکھیں گے،صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں اہم تفصیلی ملاقات ۔

اس موقع پر مسئلہ کشمیر کو مل کر بین الاقوامی سطح جارحانہ انداز میں پر اٹھانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ اسی طرح مقبوضہ کشمیرمیںجاری مظالم پر بھرپور مذمت بھی کی گئی اور اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ پورے شد و مد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار جاری رہے گا۔

آزادکشمیر میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جلد بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں گے ۔ اسی طرح آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے گا اور میرٹ کو کسی طرح بھی پامال نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ اس بات کا فیصلہ آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا ۔

اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ جہاں آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی کا کام جاری ہے وہاں گڈ کورننس کا بھی خیال رکھا جا رہا ہے اور ہم مل جل کر آزادکشمیر کو ہر لحاظ سے ایک ماڈل اسٹیٹ بنائیں گے۔

وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ پارٹی منشور پر من وعن عمل کرنے کے لیے حکومت پرعزم اور سرگرم ہے۔ پارٹی منشور کے مطابق حکومت نے ایڈہاک ایکٹ کا خاتمہ کیا اور اب تیس برس بعد بلدیاتی الیکشن کرانے جارہی ہے۔ خطے کی تعمیر وترقی، انتظامی اور معاشی ڈھانچہ میں بہتری کے لیے بھی انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے۔

مہاجرین جموں وکشمیر کی بحالی، مکانیت اور دیگر سماجی مسائل کے حل کے لیے جامع حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمانی سیکرٹری جاوید بٹ، پی ٹی آئی کے سیکرٹری مالیات سردار ذوالفقار عباسی اورمختلف وفود کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پارلیمانی سیکرٹری جاوید بٹ نے وزیراعظم کی جانب سے مہاجرین کے مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کو سراہا اور کہا کہ مہاجرین کے وہ مسائل جو گزشتہ کئی عشروں سے حل طلب تھے آپ نے انہیں حل کرانے کا عمل شروع کیا وہ قابل تحسین ہے۔

وزیراعظم پاکستان سے مہاجرین کی آبادی کاری کے لیے تیرہ سو مکانات کی تعمیر کی منظوری حاصل کرنے پر انہوں نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ایک تاریخی اقدام ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کے وسائل پر مہاجرین کا حق ہے کیونکہ انہوں نے تحریک آزادی کی شمع جلائے رکھی ہے اور گھر بار کو تحریک آزادی کی تکمیل کے لیے خیر آباد کہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں