لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے جمعہ کو قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں سب کھلاڑیوں کا اکٹھا کیا جائے گا۔
رمیز راجہ کی جانب سے منعقد کی جانے والی تقریب میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو بھی دعوت دی جائے گی۔ تقریب کا مقصد میگا ایونٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہنا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں کرکٹرز کو نقد انعامات دیئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ سال بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور بہت سے ریکارڈ قائم کیے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ کے سیمی فائنل تک بھی پہنچے تھے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے اپنے افتتاحی میچ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر میچ کو یادگار بنایا تھا۔