بلدیاتی انتخاب کے انعقاد اور اس میں حصہ بننے کے لیے حد عمر 25سال سے کم کر کے 18یا 21سال کرنے کا مطالبہ تاکہ نوجوان نسل زیادہ سے زیادہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے سکے۔
چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر جسٹس(ر)عبدالرشید سلہریا ،ممبر فرحت علی میر سے پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات وسابق امیدوار اسمبلی شوکت جاوید میر،سنٹرل پریس کلب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید اعجاز کاظمی کی ملاقات۔
بلدیاتی انتخاب کے انعقاد اور اس میں حصہ بننے کے لیے حد عمر 25سال سے کم کر کے 18یا 21سال کرنے کا مطالبہ تاکہ نوجوان نسل زیادہ سے زیادہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے سکے۔ جبکہ ووٹرز کی عمر اٹھارہ سال تو کونسلر سمیت باقی عہدوں کے لیے پچیس سال کی حد میں نرمی کی جائے۔ اس طرح پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر نومنتخب صدر چوہدری محمد یاسین،سیکرٹری جنرل راجہ فیصل ممتاز راٹھور کے نام پر رجسٹرڈ کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات پرانے نظام کے مطابق لوکل گورنمنٹ ایکٹ 1990ء کے مطابق کروائے جائیں گے۔ بلدیاتی انتخابات صاف،شفاف،غیر جانبدار بنانے کے لیے فول پروف انتظامات کریں گے جس طرح عام انتخابات کے انعقاد پر تمام سیاسی پارٹیوں نے اتفاق،اعتماد کا مظاہرہ کیا۔ اس طرح بلدیاتی انتخابات کے لیے ہوم ورک مکمل کیا جارہا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) عبدالرشید سلہریا نے کہا کہ لگ بھگ تیس سال بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہونے جارہا ہے جس کی وجہ سے بے شمار مسائل بھی ہیں اور لوگوں کو ذہنی اعتبار سے تیار بھی کیا جارہا ہے تاک ہوہ قومی دھارے میں شامل ہوں اس لیے سیاسی جماعتیں تعاون کریں۔ممبر الیکشن کمیشن فرحت علی میر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات باصلاحیت افراد کے انتخاب کی نرسری ہوا کرتے ہیں تاکہ اہلیت اور صلاحیت کے مطابق نئے چہروں کو سامنے آنے کا موقع ملتا ہے۔