ن لیگ

ن لیگ میں بغاوت کرنے والا بے وقوف، تنظیم سازی جلد مکمل ہو گی

سابق اسپیکر قانون ساز اسمبلی و چیف آرگنازئر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا کہ ن لیگ میں بغاوت کرنے والا بے وقوف ہے. موجودہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد ایک خیالی تصور رہے ۔

وزیر اعظم قیوم نیازی شریف انسان ہیں ان کی نیک نیتی پر کوئی شک نہیں ہے ۔ وزرا اور ممبران اسمبلی کی عدم دلچسپی کا یہ عالم ہے کہ دارلحکومت میں کوئی نظر ہی نہیں آتا بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں ہے اور حکومت کے لئے بڑا چیلنج بھی ہے ۔ کشمیر کونسل کے انتخابات کے متعلق پیپلزپارٹی ہمارے امیدوار کے لئے تعاون کرے گی ۔

ن لیگ آزاد کشمیر کی تنظیم سازی جلد مکمل کر لی جائے گی ن لیگ میں بغاوت کرنے والا بے وقوف ہی ہوگا گذشتہ روز چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کا میڈیا کو جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق آزاد کشمیر کے جنرل ایکشن میں ن لیگ کو طے شدہ منصوبے کے تحت شکست دی گئی حالانکہ تحریک انصاف کے مجموعی طور پر حاصل کئے گئے ووٹ اور ن لیگ کی ووٹوں میں تھوڑا سا فرق ہے تحریک انصاف کے مجموعی طور پر ساڑھے 6 لاکھ ووٹ حاصل کردہ ووٹ تھے جبکہ ن لیگ نے ساڑھے 5 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔

یونین کونسل کی آبادی کے تناسب سے تبدیلیوں ہر بہت سوالات ہیں۔ بلدیاتی ایکٹ کے مطابق تمام کیسز کی سماعت کا اختیارضلع کے ڈپٹی کمشنر کے پاس ہوتا ہے مگر انہوں نے سیشن جج کے حوالے کر دیا اور کیا یہ ممکن ہے کہ سیشن جج سپریم کورٹ کے فیصلہ کے خلاف کیسے جائے گا ؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے آل پارٹیز کا کہا کہ ایک میٹنگ کا انعقاد کر کے ابہام دور کئے جائیں ۔

بلدیاتی الیکشن کا حکومت نے اعلان تو کر دیا ہے مگر الیکشن میں نہیں جائیں گے خیبر پختونخواہ کے اندر بلدیاتی الیکشن میں ناکامی کے بعد تحریک انصاف آزاد کشمیر میں الیکشن نہیں کروائیں گے مگر ہماری جماعت وارڈ کی سطح سے تنظیم سازی شروع کر رہی ہے ہمارے لئے ٹکٹ کی تقسیم اور بلدیاتی الیکشن میں بھرپور طریقے اے اترنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی ۔

جموں کشمیر کونسل کے الیکشن کی چار خالی نشستوں کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین پر تحریک انصاف نے جیتی جبکہ ایک پیپلزپارٹی نے جیتی اور ہم نے بھی تعاون کیا اور ہمیں اپوزیشن لیڈر اور چوہدری یسین نے کہا تھا کہ ابھی آپ ہمیں سپورٹ کریں ہم آپ کو اگلی مرتبہ تعاون کریں گے اور اس مرتبہ ہم پیپلز پارٹی کی جانب سے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔

موجودہ حکومت کے متعلق تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک ایک خیالی تصور ہے گراونڈ پر سیاست بہت مشکل ہے جبکہ تحریک انصاف کے آزاد کشمیر کے اندر تین دھڑے ہیں اور بظاہر بہت مشکلات نظر آرہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں