خوردونوش

وفاقی حکومت خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ثابت

جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ مہنگائی ملک کا بہت بڑا مسئلہ ہے عوام بھوک مٹانے کیلئے تیزی سے جرائم میں مبتلا ہورہے ہیں، سندھ کے عوام روزہ مرہ کی ضروری اشیائے خوردونوش کیلئے ترس رہے ہیں

کنزیومرموومنٹ کو غریب عوام کی داد رسی کیلئے جہادی جذبہ کے ساتھ جنگی بنیادوں پر لائحہ عمل بنانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل کنزیومر موومنٹ سندھ کی ورکنگ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر صدر کنزیومر بورڈ صلاح الدین، ممبران صبغت اللہ، فرہاد گل، محمد ارشد شیخ،محمد سلیم اللہ،عبدالمنان، شہزاد مظہر، حمزہ متین اور مجاہد چنا بھی موجود تھے۔

اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے تجاویز پر غور کیا گیا اور سید شہزاد مظہر کو نینشل کنزیومر موومنٹ سندھ کا جنرل سیکرٹری مقررکیا گیا۔صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومتیں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوچکی ہیں،

غریبوں کا درد بانٹنے کیلئے کنزیومر موومنٹ کے رضاکاروں کو منظم ہوکر جدوجہد کرنی ہوگی۔ اس موقع پر ڈاکٹر سید صلاح الدین نے کہا کہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے نام نہاد کنزیومر کورٹس غیر مؤثر اور انکے پیچیدہ طریقہ کار سے عوام مایوسی کا شکار ہیں،

اسی طرح کمشنرز وڈپٹی کمشنرز کا کردار بھی مشکوک ہے قیمتیں کم ہونے کی بجائے مستقل بڑھتی رہتی ہیں، دکانداروں اور انتظامیہ کے مابین مذاکرات کے نتیجے میں ہمیشہ منافع خوروں کو فائدہ پہنچتا ہے۔ نیشنل کنزیومر موومنٹ سندھ صارفین کو انکے حقوق کی آگاہی کے ساتھ ساتھ ذمہ داران کا محاسبہ بھی کرے گا اور قیمتوں کے کنٹرول کو ممکن بنانے کیلئے صارفین کی قانونی وعملی مدد کیلئے اقدامات کرنے کیلئے پروگرام مرتب کرے گی۔mk

اپنا تبصرہ بھیجیں