وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کا نجی دورہ سعودی عرب تاریخ ساز قرار ۔ سعودی حکومت کی جانب سے شاہی مہمان نوازی قرار دینا ریاست کیلئے اعزاز کی بات۔
روضہ رسول کے متولی اور سعودی عرب میں پاکستانی سفیر بلال اکبر کی وزیراعظم کی قیام گاہ آ کر ملاقات نے وزیراعظم کے نجی دورے کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا ۔ وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کے نجی دورے کے دوران غیر معمولی پروٹوکول نے سیاسی ہلچل مچا دی۔
سیاسی مبصرین نے وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کے پہلے غیر ملکی دورے کو تاریخ ساز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کو غیر معمولی پروٹوکول نے دنیا بھر مسئلہ کشمیر کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ ایک جانب دنیا کا بھارت کی جانب بڑھتا ہوا جھکا اور دوسری طرف سعودی حکام کا آزاد کشمیر کے وزیراعظم کو شاہی مہمان قرار دینا عالمی برادری کیلئے بڑا ہی کلئیر پیغام ہے ۔
سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر جنرل بلال اکبر کی وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی قیام گاہ آمد
وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سے سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر جنرل بلال اکبر کی ملاقات#PMAbdulQayyumNiazi pic.twitter.com/IttGOCNs6s
— Prime Minister's Office, AJK (@PMOAJK) January 21, 2022
سیاسی مبصرین کہتے ہیں کہ غیر معمولی پروٹوکول حالیہ تاریخ میں کوئی نظیر نہیں ملتی ۔ یہ دورہ وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کے سیاسی قد کیلئے انتہائی اہم ثابت ہوا ۔ مختلف حلقوں کا ماننا ہے کہ وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے جتنی جلدی ریاست کے دونوں اطراف مقبولیت سمیٹی اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی اور اب غیر ملکی دورے بھی وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کی اہمیت کو بڑھانے لگے۔
مبصرین نے کا ماننا ہے کہ وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کے دورے نے سیاسی حریفوں کو حیران کر دیا ۔ ماضی میں جب بھی ہمارے حکمران بیرونی دورے پر گئے تو انہیں ماسوائے چند وفود کے کوئی بھی ملنا نہ آیا لیکن وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کو جہاں کشمیر کمیونٹی کی جانب بہت ہی زیادہ ویلکم کیا گیا وہیں تحریک انصاف سعودی عرب کی تنظیم نے بھی وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی وارم ویلکم کر کے سردار عبد القیوم نیازی کو ان کی صلاحیتوں کو اہم مان لیا ۔
وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کے نجی دورے کو اتنی اہمیت نے ان کے سیاسی حریفوں کو سکتے میں ڈال دیا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کا دورہ نہ صرف ان کے سیاسی قد کاٹھ بلکہ مسئلہ کشمیر کیلئے انتہائی اہم ثابت ہو گا۔۔