بھارت میں مودی سرکار نے میڈیا پر ایک وار کرتے ہوئے 35 پاکستانی یوٹیوب چینلز، دو ویب سائٹس اور پانچ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کر دیاہے۔
بھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ چینلز اور اکاونٹس پاکستان سے چلائے جا رہے تھے اور ان کا مقصد بھارت مخالف پروپیگنڈا کرنا اورجعلی مواد کی تشہیر تھا۔ بلاک کیے گئے سوشل میڈیا اکاونٹس میں سے ٹوئٹر کے دو اکاونٹس، انسٹاگرام کے دو اکاونٹس اور فیس بک کا ایک اکاونٹ شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق جن یوٹیوب چینلز کو بلاک کیا گیا ہے انکے مجموعی صارفین 35 لاکھ سے زائد ہے جب کہ ان کے ویڈیوز کو 55 کروڑ سے بھی زائد بار دیکھا گیا ہے۔ بھارتی وزارتِ اطلاعات و نشریات کے مطابق جن 35 یو ٹیوب چینلز کو بلاک کیا گیا ہے ان کی مجموعی صارفین ایک کروڑ 20 لاکھ ہے جب کہ ان کے ناظرین کی تعداد ایک ارب 30 لاکھ ہے۔
بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی حکومت نے گزشتہ ماہ 20 ایسے یو ٹیوب چینلز اور دو ویب سائٹس بلاک کی تھیں جن کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ وہ بھارت مخالف پروپیگنڈا کر رہی تھیں