پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے آغاز سے تین روز قبل ایونٹ کا آفیشل ترانہ ریلیزہو گیا۔ اس ترانے کی کمپوزیشن عبداللہ صدیقی نے کی ہے جبکہ معروف گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ سوشل میڈیا پیلٹ فارم ٹک ٹاک نے اس ترانے کو اسپانسر کررہا ہے۔ یہ ترانہ ایونٹ سے قبل اور میچز کے دوران میں چلایا جائےگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسرکا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے معیاری ترانوں کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں خوب پذیرائی ملتی ہے۔
ریلیز ہونے کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران اس ترانے کو 50 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا گیا۔ ترانے کو ابتدائی ایک گھنٹے میں 10 ہزار سے زائد مرتبہ پسند کیا گیا۔ تاہم پچھلے سالوں کی طرح اس سال بھی پی ایس ایل کا ترانہ ریلیز ہوتے ہی شائقین کرکٹ کا ملا جلا ردِعمل دیکھنے میں آیا۔ کسی نے اس ترانے کو بہترین کہا تو کسی نے اسے تنقید کا نشانہ بنایا۔
یہ پہلا موقع ہے کہ عاطف اسلم نے پی ایس ایل ترانہ گایا ہے۔ جبکہ آئمہ بیگ اس سے قبل بھی ایک مرتبہ پی ایس ایل ترانے کا حصہ رہ چکی ہیں۔
ابتدائی تین ایڈیشن گلوکار علی ظفرنے گائے۔ ان میں ‘اب کھیل کے دکھا’، ‘اب کھیل جمے گا’ اور ‘دل سے جان لگادے’ شائقین میں بے حد مقبول ہوئے۔
چوتھا پی ایس ایل ترانہ فواد خان نے گایا جسے شجاع حیدر نے کمپوز کیا تھا۔ اس ترانے میں ان کا ساتھ ینگ دیسی نے دیا تھا۔
پی ایس ایل کے پانچویں سیزن کا آفیشل ترانہ، ‘تیارہیں’ گلوکار عارف لوہار، ہارون راشد، علی عظمت اور عاصم اظہر نے گایا تھا جب کہ چھٹا ترانہ ‘گروو میرا’ نصیبو لعل، آئمہ بیگ اور ینگ سٹنرز کی مشترکہ کاوش تھی۔
اس سال کا ترانہ ‘آگے دیکھ جیت سے بھی آگے دیکھ’ کے بول کے ساتھ لانچ ہونے والے گانے میں اردو اور پنجابی زبان کے بول سننے کو ملتے ہیں۔ اگر اس گانے کو ماضی میں لانچ کیے جانے والے گانوں کے مقابلے میں دیکھا جائے تو یہ قدرے سلو لگ رہا ہے۔ پی ایس ایل کے ساتویں آفیشل ترانے پر شائقین کی جانب سے ملا جلا ردِ عمل سامنے آیا۔
اداکارہ منشا پاشا کہتی ہیں ایسا بھی ممکن ہے کہ اس سال کے ترانے کا گزشتہ ترانوں سے موازنہ کیے بغیر پسند کیا جائے۔
It’s honestly possible to like (or dislike) a PSL anthem without (and this is the essential part) WITHOUT comparing it to the previous ones.
— Mansha Pasha (@manshapasha) January 24, 2022
I fall in the liked this year’s as well as last year’s and some of the other previous ones as well category 🤷🏻♀️#PSLAnthem
ہدایت کار جبران صدیقی کے خیال میں اگر اس ترانے سے لطف اندوز ہونا ہے تو اسے اچھے ہیڈفون پر سنا جائے۔ جب یہ اسٹیڈیم میں بجے گا تو سب جھوم اٹھیں گے۔
THIS. PSL. ANTHEM. IS. AWESOME. F*CKIN. AWESOME!!!!!
— Jibran T. Siddiqui (@jibransiddiqui) January 24, 2022
The anthem has everything. Just make sure you listen on good headphones. This will sound BOMBASTIC in the stadium I'm telling you!!!!
Abdullah boy didn't disappoint at all. Shabash larkay! #HBLPSL7 #AgayDekh #LevelHai pic.twitter.com/unUNoCAftT
اسپورٹس جرنلسٹ عبدالغفار کہتے ہیں کہ اس ترانے کا لیول ہے۔
Atif Aslam Naam He kaafi ha
— Abdul Ghaffar 🇵🇰 (@GhaffarDawnNews) January 24, 2022
Energetic anthem & brilliant production
In short #PSLAnthem Ka #LevelHai
Let the game begin https://t.co/dWa0QcChH2
جب کہ کمنٹیٹر اور سکندر بخت کے خیال میں اس ترانے کو لاؤڈ سننے کی ضرورت ہے۔
Season 7 Anthem is here! Play it LOUD 🎶 📢 @thePSLt20 #psl7anthem #PSL2022 🏏https://t.co/5k6VVJzsMp pic.twitter.com/B20aqvUHZZ
— Sikandar Bakht (@ImSikandarB) January 24, 2022
جن لوگوں کو نیا ترانہ اور اس کا انداز پسند نہ آیا وہ ماضی کے پی ایس ایل ترانوں کو یاد کرتے رہے۔
مہر عدنان نامی صارف نے لکھا کہ، ‘پی ایس ایل ترانہ بھی پاکستانی حکومت کی طرح ہے جب نیا آتا ہے تو پرانا اچھا لگنے لگتا ہے۔’
پی ایس ایل اینتم بھی پاکستانی حکومت کی طرح ہے جب نیا آتا ہے تو پرانا اچھا لگنے لگتا ہے🤣🤣#PSLAnthem
— Mehar Adnan (@Mehar_Adnan_S) January 26, 2022
تاہم اس ترانے کو سراہنے والوں کی تعداد بھی کم نہیں۔ سارہ خان نامی ایک صارف نے لکھا کہ
https://twitter.com/Lily_Sarahh/status/1486301448237367297
مریم قربان اسلام آباد میں نمل یونیورسٹی کی طلبہ ہیں۔ وہ رپورٹنگ میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ ان دنوں وہ کشمیر لنک کے ساتھ انٹرن رپورٹر کے طور پر منسلک ہیں۔