پری ذاد نیلم ویلی میں: ‘سیاحت و ثقافت کو فروغ ملے گا’

ناولز کو لے کے ڈرامہ بنانا ایک معمول بن گیا ہے۔ آج کل ایک ڈرامے کی دھوم ہم سب دیکھ اور سن رہے ہیں جو کسی اور کی نہیں پری زاد کی ہے جو ہاشم ندیم کے ناول پر مبنی ہے۔
ڈرامہ سیریل پری زاد کی کہانی عام طور پر نشر ہونے والے باقی ڈراموں کی نسبت قدرے منفرد ہے۔ جس میں ایک مرد کی داستان بیان کی گئی ہے۔ پری زاد ایک ایسے نوجوان کی کہانی ہے جسے رنگ کالا ہونے کی وجہ سے یہ معاشرہ قبول نہیں کر پا رہا، اسے زندگی کے ہر قدم پر دھتکارا گیا ہے۔
یہ ڈرامہ اپنی نوعیت کا واحد ڈرامہ ہے جو کہ معاشرے کے نہ نظر آنے والے مسائل کو اُجاگر کرتا ہے۔ اس میں معاشرے کی اس تلخ حقیقت کی عکاسی کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ لوگوں کی نظر میں کسی شخص کی صلاحیت سے زیادہ پیسوں کی اہمیت ہے۔


پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اس وقت پری زاد سب سے زیادہ مقبول ہوا ہے۔ شائقین کی جانب سے اس ڈرامے کی ہر قسط اور پہلو کے لحاظ سے بہت پسند کیا گیا۔
پری زاد ڈرامہ نے نہ صرف کہانی بلکہ سیٹ کے لیے بھی قوم کی توجہ حاصل کی۔ ڈرامہ میں دیکھا گیا مرکزی کردار کا گھر ڈرامہ کی سب سے دلچسپ چیزوں میں سے ایک ہے۔

حال ہی میں نشر ہونے والے ایپی سوڈ میں سیریل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عوام کی خوب توجہ حاصل کی ہے
سیکنڈ لاسٹ قسط میں پری زاد کی زندگی کا رخ یکسر بدل دیا۔ نہ صرف اس کا طرز زندگی اور زندگی کے مقاصد میں تبدیلی آئی بلکہ مقامات بھی یکسر بدل گئے جو کہ ایک شاندار خیال ہے۔

نیلم ویلی کی قدرتی خوبصورتی اور جس طرح سے ان محنتی مقامی لوگوں کی سادہ زندگی کا احاطہ کیا گی۔
شائقین کے مطابق اس قسط میں سینماٹوگرافی خوبصورت اور دلکش ہے۔

https://twitter.com/deejasays/status/1486181761415626753?t=cs967jjbPqxJBZrP1hql2w&s=19

تو کسی کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی مہمان نوازی کا الگ درجہ ہے، مہمان نوازی میں کشمیریوں کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔

https://twitter.com/BilalAhmad1717/status/1486320787946881029?t=w1IiOpshK9ukExT-sH1wsw&s=19

 

پری زاد نے فطرت کی خوبصورتی اور الفاظ کی خوبصورتی اور روح کی خوبصورتی سب کو ایک ساتھ جمع کیا ہے۔

https://twitter.com/shenamedmenayha/status/1486072166756102146?t=CcZFCGiZgXdD8oBvE9Fwyg&s=19

 

 
عوام کا کہنا ہے کہ ڈراموں میں شمالی علاقہ جات دیکھنے سے سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔

 
اس قسط میں پری زاد کا ایک اور دلکش اور دل کو چھو لینے والا واقعہ دیکھا گیا. مصنف نے پری زاد سفر کو مصنف نے خوبصورتی سے قلمبند کیا، ہدایت کار نے ان تمام مناظر میں جان ڈالی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں