پی ایس ایل میں کون کون سی خواتین کمنٹیٹرز اپنی آواز کا جادو جگا رہی ہیں

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن میں مرد کمنٹیٹرز کے ساتھ کم از کم سات خواتین کمنٹیٹرز بھی شامل ہیں جو اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ ان میں پاکستانی خواتین کے علاوہ غیر ملکی خواتین بھی شامل ہیں جو میچ کے دوران رواں تبصرے کا حصہ ہوتی ہیں۔ 

 

ثنا میر


ثنا میر ایک پاکستانی سابق کرکٹر ہیں جنہوں نے ODI اور T20Is  پاکستان کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان کے طور پر خدمات انجام دیں
.ثنا میر پی ایس ایل 2022 میں پاکستانی کمینٹرز کی فہرست میں شامل ہیں

ذینب عباس


ذینب عباس پاکستانی ٹیلی ویژن کی میزبان اور اسپورٹس پریزنٹر ہیں . زینب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے کرکٹ ورلڈ کپ کی پہلی پاکستانی میزبان ہیں ۔ انہوں نے بہت کم وقت میں حیرت انگیز کامیابی حاصل کی ۔ زینب عباس نے متعدد شوز کی میزبانی کی ۔ وہ ان خواتین میں سے ایک ہیں جو بہت پرجوش ہو کر کھیلوں کے میدان میں اتری اور اپنی محنت اور لگن سے مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی   ہوئی ہیں زینب پی ایس ایل 2022 میں پاکستانی پرزنٹرز کی فہرست میں شامل ہیں۔

عروج ممتاز خان

پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان اور موجودہ چیف سلیکٹر عروج ممتاز خان بھی ان دنوں بطور خاتون کمنٹری کر رہی ہیں۔
عروج ممتاز خان پاکستانی کرکٹ مبصر، ٹیلی ویژن میزبان، دندان ساز، اور سابق کرکٹر ہیں۔ کرکٹر سے کمنٹیٹر بننے والی عروج ممتاز نے کہا کہ دنیا بھر کی خواتین نے کمنٹری کے میدان میں اپنی جگہ کافی اچھی بنائی ہے۔ وہ پی ایس ایل ٢٠٢٢ میں پاکستانی کمینٹرز کی فہرست میں شامل ہیں

 

 

 

 

 

 

 


مرینہ اقبال


مرینہ اقبال2009 سے 2017 تک پاکستان کی نمائندگی کرنے والی 34 سالہ سابق ایتھلیٹ ہیں. 2018 میں ریٹائرمنٹ کے فوراً بعد کمنٹیٹر بن گئیں اور مائیکروفون کے پیچھے فرائض انجام دیتی رہیں ۔
مرینا پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کی پہلی کھلاڑیوں میں شامل تھیں جنہوں نے کرکٹ کمنٹری کو بطور پیشہ اختیار کیا. اور اب پی ایس ایل 2022 میں پاکستانی کمینٹرز کی فہرست میں شامل ہیں۔

 ایرن ہالینڈ

 
ایرن ہالینڈ 2019 اور 2020 میں پی ایس ایل کے چوتھے اور پانچویں ایڈیشن میں لیگ کے پریزینٹرز میں سے ایک تھیں۔ تاہم، وہ پی ایس ایل 2021 کے پریزنٹرز کی فہرست میں شامل نہیں تھیں۔ اور انہوں نے سوشل میڈیا پر مایوسی کا اظہار بھی کیا تھا۔
جب کہ اس سال کرکٹ پریزینٹر ایرن ہالینڈ پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 2022 کا حصہ بنیں گی اور اس کے لیے وہ بہت پرجوش ہیں۔
ٹوٹئٹر پر شئر کی گئی ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ وہ پی ایس ایل 7 کی میزبانی کے لیے پاکستان واپس آ رہی ہیں اور انہوں نے اس موقع کے ملنے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں