موسم سرما کے فیشن: رجحانات، لوازمات اور تجاویز

اسلام آباد میں موسم سرما کو بہت پسند کیا جاتا. اسی حوالے سے موسم سرما کے لیے فیشن کے لوازمات اور رجحانات کی یہ تیار کردہ فہرست اور تجاویز درحقیقت اسلام آباد میں رہنے والوں کے لیے خریداری کو آسان بنانے میں مددگار ثابت ہوگی


شالیں اور سٹالرز


اسلام آباد کی سردیاں شالوں کے بغیر ادھوری ہیں۔ اسلام آباد میں بہترین خالص پشمینہ شالیں تلاش کرنے کے لیے F-7 مرکز میں گول مارکیٹ یا لوک ورثہ جائیں۔اس کے علاوہ G-9 مرکز عرف کراچی کمپنی میں بھی مختلف قسم کی شالیں اور سٹالرز دستیاب ہیں۔


کوٹ اور جیکٹس


سردیوں میں سب سے زیادہ کوٹ اور جیکٹس پہنے جاتے ہیں
اسلام آباد میں بہت سارے اسٹورز ہیں جو زبردست کوٹ فروخت کرتے ہیں.
جن میں مینگو، آؤٹ فٹرز، بریک آؤٹ اور اسٹونیج شامل ہیں۔
.بہترین طریقہ یہ ہے کہ ایک یا دو گھنٹے کے لیے سینٹورس مال کا دورہ کریں اور ان میں سے ہر ایک اسٹور پر جائیں۔ تو یقینا آپ کو اس موسم سرما میں کچھ اچھے کوٹ اور جیکٹس ملیں گی.


سویٹ شرٹس اور ہوڈیز


ہوڈیز اور سویٹ شرٹس خریدنے کے لیے الماس اسٹور (سینٹورس مال) یا آؤٹ فٹرز میں آپ کو کچھ عمدہ سویٹ شرٹس ملیں گی۔ کچھ فنکی حسب ضرورت ہوڈیز اور سویٹ شرٹس آن لائن خریدنے کے لیے

 Tooney Teez

دیکھیں۔


لوفرز اور بوٹس


سردیوں میں الماری سے اپنے پسندیدہ جوتے نکالیں اور پہنیں
اس کہ لیے کچھ بہترین اور بجٹ دوست لوفرز اور بوٹس خریدنے کے لیے بریک آؤٹ، آرق شوز (سپر مارکیٹ)، چارلس اینڈ کیتھ (صفا مال) اور ہش پپیز (سینٹورس مال) پر جائیں۔


جینز


جینز کے بغیر موسم سرما مکمل نہیں ہوتا۔ اور ہر سال جینز خریدنے کے بجائے ایک ہی بار کسی اچھے ڈینم پر خرچ کریں۔
     اسلام آباد میں کچھ اچھے اسٹورز

Levis، Stoneage اور ForestBlu

  جہاں پر آپ کو مختلف قسم کی بہترین ڈینم ملی

گے

 

 

اپنا تبصرہ بھیجیں