پی ایس ایل کی ایک ٹیم جو سٹی آف گارڈنز لاہور کی نمائندگی کرتی ہے، یہ شہر اپنی بھرپور ثقافت اور جاندار ماحول کے لیے جانا جاتا ہے۔ لاہور قلندرز کی ٹیم کو یہ ٹائٹل اس لیے دیا گیا ہے کہ اس ٹیم میں کرکٹ کے لیے بہت جوش و جذبہ ہے۔ اس ٹیم کے نام پر غور کرے ، یہ لاہور کی صوفی ثقافت کو ظاہر کرتا ہے اور یہ امن، محبت اور رواداری کے بارے میں ہے۔
لاہور قلندر پاکستان کے شہریوں کی سب سے پسندیدہ ٹیموں میں سے ایک ہے۔ آپ کا تعلق کسی بھی شہر سے ہو، ٹیم کے چیئرمین فواد رانا کی وجہ سے آپ کے دل میں لاہور قلندرز کے لیے ہمیشہ تھوڑی سی جگہ رہے گی۔
لاہور قلندر کی ٹیم کلکو کی ملکیت ہے جو کہ ایک قطری کمپنی ہے۔ پی ایس ایل اور لاہور قلندر کے ذریعے محبت، امن اور رواداری کے پیغام کو قطر تک بھی پھیلایا جا رہا ہے۔
لاہور قلندرز اپنے ہوم گراؤنڈ میں 19 میچز کھیلنے جا رہی ہے کیونکہ پی ایس ایل سیزن 7 میں کل 19 میچ لاہور میں ہوں گے۔
بدقسمتی سے لاہور قلندرز اب تک پی ایس ایل جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی لیکن اتنی اچھی ٹیم کے ساتھ آپ کو کبھی معلوم نہیں، ہوسکتا ہے کہ لاہور قلندرز اس بار پی ایس ایل 7 کا چیمپئن بن جائے۔
لاہور قلندر کا 2021 کا ترانہ کافی مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا تھا اور اس نے میمرز کو انتہائی مزیدار کونٹنٹ فراہم کیا تھا. آئیے دیکھتے ہے اس سال عوام کی کیا رائے ہے۔
Lahore Qalandars Memes main Sab sy Agay | HBL PSL 7 | Good Morning Today https://t.co/WKAVoFiGvq via @YouTube #lahoreqalandars#HBLPSL7 #LQvsKK pic.twitter.com/6uuRBCHKlF
— Tv Today (@TVTodayPK) January 28, 2022
" Lahore Qalandars" is not a team it's a feeling.#PzvsLQ
— Asher. (@asherbaigz) February 28, 2020
لاہور قلندرز اپنے مداحوں کو کبھی مایوس نہیں کرتے، چاہے پی ایس ایل میں ان کی حیران کن کارکردگی ہو، ان کا پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام ہو یا ترانے اور مالک فواد رانا۔
Lahore Qalandars’ CEO justifies meme content ahead of PSL7 https://t.co/2UNa8uMpt5 pic.twitter.com/EJ6Rc5W973
— Latest Pakistan News (Being News) (@latestbreaking1) January 20, 2022
میچز کے دوران لاہور کی ٹیم کی پوزیشن دیکھتے ہوئے رانا صاحب اکثر ہی اپنے جذبات کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں. جس کی وجہ سے ہر سال ان پر بے شمار میمز بنائے جاتے ہیں۔ لوگ ان سے محبت بھی بہت کرتے ہیں، بہت سے لوگ صرف فواد رانا کی وجہ سے ہی لاہور کی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں۔
ملک بھر میں پاکستان سپر لیگ کا بخار ایک مرتبہ پھر سر چڑھ کر بولنے لگا. اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا اس بار بھی لاہور کی ٹیم سے متعلق سوشل میڈیا پر میمز کی بارش ہوگی یا اس بات واقعی لاہور پی ایس ایل کی ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہوگا؟
مریم قربان اسلام آباد میں نمل یونیورسٹی کی طلبہ ہیں۔ وہ رپورٹنگ میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ ان دنوں وہ کشمیر لنک کے ساتھ انٹرن رپورٹر کے طور پر منسلک ہیں۔