سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 5 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ضلع پلواما کے علاقے نائیر میں 4 اور بڈگام کے علاقے چرار شریف میں ایک کشمیری کو شہید کیا۔
قابض فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو نشانہ بنایا۔ اس دوران علاقوں کے راستے، موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہی۔