پی ایس ایل

پی ایس ایل 7: لاہور قلندر نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

پی ایس ایل 7 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ لاہور قلندر کی جیت میں نمایاں کردار فخر زمان کا تھا جنہوں نے شاندار سنچری بنائی۔
کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 171رنز کا ہدف لاہور قلندرز نے آخری اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ فخرزمان 106 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ فخر زمان کے پی ایس ایل میں 1500 رنز مکمل ہو گئے ہیں۔

میچ میں محمد حفیظ نے 24 اور پٹیل نے 26 رنز بنائے جب کہ عبداللہ شفیق نے 8 اورکامران غلام نے صرف6 رنز بنائے۔ کراچی کنگز کے شرجیل خان نے 60 رنز بنائے جب کہ کپتان بابر اعظم نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پی ایس ایل 7 کے چھٹے مقابلے شہر قائد کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا نے والے میچ میں قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

اس موقع پر بابراعظم نے کہا تھا کہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرزکا ہمیشہ سے بڑا میچ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ کوشش کریں گے اچھی کرکٹ کھیلیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں