وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری مؤخر کردی، اوگرا کی جانب سے پیٹرول 11 اور ڈیزل 14 روپے بڑھانے کی سمری بھیجی گئی تھی۔
معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے پٹرول 11روپے اور ڈیزل 14روپے بڑھانے کی سمری منظور نہیں کی، وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری مؤخر کردی۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نےکہا پوری دنیا میں بڑھتی مہنگائی کے باعث تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔
شہباز گل کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کو مہنگائی سے بچانے کے لیےحکومت ہرممکن کوشش کرے گی۔
عمران خان نے کہا کہ حکومت اس وقت اس بڑھتی قیمت کا بوجھ اپنے اوپر لے گی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس وقت کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
جلال الدین مغل گذشتہ پندرہ سال سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں۔ فری لانس ملٹی میڈیا رپورٹر کے طور پر انہوں نے آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کے متعلق مختلف موضوعات پر رپورٹنگ کی ہے۔ ان کا کام نیو یارک ٹائمز، انڈیپنڈنٹ اردو، وائس آف امریکہ، روزنامہ ڈان اور کئی دیگر قومی اور عالمی اخبارات اور جرائد میں شائع ہو چکا ہے۔