قومی فاسٹ باولر شاہنواز دھانی نے پاکستان کا وزیر خارجہ بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
شاہنواز دھانی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں سب کہتے تھے کہ شاہنواز دھانی ہماری ٹیم کا وزیر خارجہ ہے۔ میں ورلڈکپ میں بھی کافی کرکٹرز سے ملا۔ ایم ایس دھونی اور راشد خان سے بھی ملا۔
ان کا کہنا تھا کہ جو بھی ٹیم ہارتی تھی میں ان کے کھلاڑیوں سے جا کر ملتا تھا۔ اگر موقع ملا تو ضرور پاکستان کا وزیر خارجہ بنوں گا۔
Foreign Minister?
Winner of Hearts?
How many titles will the ever-smiling @ShahnawazDahani keep?
Like/RT/reply to this tweet to tell Dahani how much joy he brings to the #HBLPSL7 #LevelHai pic.twitter.com/N2dTFvD8cz— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 1, 2022
پی ایس ایل کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے شاہنوازدھانی کا ایک انٹرویو شیئر کیا گیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ہو یا پاکستان کی نمائندگی میں اسی مسکراہٹ کے ساتھ کرکٹ کھیلتا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ کرکٹر کی زندگی میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے لیکن میں ہمیشہ اسی مسکراہٹ کے ساتھ کرکٹ کھیلوں گا کیونکہ لوگ مجھے ایسے ہی پسند کرتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اپنے علاقے کے بچوں کے لیے اکیڈمی اور گراونڈز کھولنے کا پلان بنایا ہے تاکہ ٹیلنٹڈ بچے آگے آ کر ملک کا نام روشن کرسکیں۔ پی ایس ایل نئے آنے والے کھلاڑیوں کے لیے زبردست پلیٹ فارم ہے جہاں انہیں پرفارم کرنے کا پورا موقع ملتا ہے۔
اپنے منفرد انداز کی وجہ سے شہرت پانے والے شاہنواز دھانی کا کہنا ہے کہ اس بار بھی پی ایس ایل میں جشن منانے کا نیا انداز دیکھنے کو ملے گا اور مداح اس کو ضرور پسند کریں گے۔