لاہور قلندرز

پی ایس ایل7: لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 175 رنز کا ہدف

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 7 کے 12ویں میچ میں لاہورقلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کےلیے 175 رنزکاہدف دیا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔

قلندرز کی جانب سے فخر زمان 38، عبداللہ شفیق 44 اور ہیری بروک 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے وقاص مقصود اور شاداب خان نے 4،4 جب کہ مبصر خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں