ہاتھ

ہاتھ میں بلا نہیں چھری، آفریدی نے کچن سنبھال لیا

ہاتھ میں بلا نہیں چھری قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کرکٹ کو خیرآباد کہہ کر ہوٹلنگ کے بزنس میں قدم رکھ دیا۔

شاہد آفریدی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے، جس میں وہ شیف کے لباس میں نظر آرہے ہیں، ویڈیو میں لالہ ماہرانہ انداز میں چھری سے ٹماٹرکاٹ رہے ہیں۔

پاکستان کے سابق کپتان نے اپنی ویڈیو پر کیپشن دیا ہے کہ وہ ایک بڑا اعلان کرنے کے صرف ایک قدم دور ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لالہ اپنا ریسٹورنٹ کھولنے جا رہے ہیں، جس کا نام ”لالہ دربار” رکھا گیا ہے، ان کے نام کا یہ پہلا ہوٹل دبئی میں کھولا جائے گا۔ جہاں دیسی کھانوں کی ورائٹی پیش کی جائے گی۔

پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ اپنے ذائقے کو ٹرپل تڑکا دینے کے لیے تیار ہوجائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں