لاہور کی خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کو 18 فروری طلب کر لیا۔
اسپیشل سینٹرل جج لاہور نے شوگر کاروبار کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
فیصلے کے مطابق مقدمہ میں ملزمان پر 18 فروری کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ عدالت نے فرد جرم عاٸد کرنے کے لیے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کو طلب کر لیا ہے۔