پی ایس ایل

پی ایس ایل 7: لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز میں آج مقابلہ ہوگا

پی ایس ایل سیون کے دوسرے راونڈ میں آج لاہور قلندرز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کے درمیان جوڑ پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا ٹاکرا شام 7:30 بجے ہو گا۔ زندہ دلان لاہور نے شاہین آفریدی، حارث رؤف اور راشد خان سے وننگ پرفارمنس کی امید لگا لی ہیں۔

دوسری طرف رضوان الیون کے سٹارز شان مسعود، ٹم ڈیوڈ اور خوشدل شاہ بھی لاہور کو ہرانے کے لیے تیار ہیں۔ یاد رہے کہ آخری پانچ مقابلوں میں قلندرز کو سلطانز پر برتری حاصل ہے تاہم سیزن سیون کے پہلے راؤنڈ میں لاہور کے خلاف جیت کے بعد ملتان کا مورال ہائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں