عامر لیاقت کی تیسری شادی: کن مشہور شخصیات کی ایک سے زیادہ شادیاں ناکام رہیں

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری شادی کئی تنازعات کا شکار ہے۔ یوں تو شادی کرنا ہر شخص کا ذاتی معاملہ ہے لیکن جب انسان مشہور شخصیت ہو تو اس کی زندگی میں ہونے والی ہر چھوٹی بڑی تبدیلی عوام اور میڈیا کی نظروں میں آجاتی ہے۔ اب جیسے مشہور شخصیات کی شادیوں کے معاملے کو ہی دیکھ لیا جائے۔ ج ہم چند مشہور شخصیات کی شادی سے متعلق بات کریں گے جنہوں نے حالیہ سالوں میں دوبارہ شادی کر کے نئی زندگی کا آغاز کیا۔


عمران خان


سیاسی شخصیات کو دیکھا جائے تو کئی سیاستدان ایسے ہیں جنہوں نے ایک نہیں دو نہیں بلکہ 4 شادیاں کررکھی ہیں۔ موجودہ وزیر اعظم عمران خان جنہوں نے تین مرتبہ شادی کی۔ ان کی پہلی شادی 16مئ 1995 کو 21سالہ برطانوی شہری جمائمہ گولڈ اسمتھ سے ہوئی۔ ان کے دو بیٹے قاسم اور سلیمان ہیں۔ اس جوڑے کے مابین 2004 میں طلاق ہوئی۔

عمران خان نے دوسری شادی 2015 میں برٹش نژاد پاکستانی صحافی ریحام خان سے کی جوکہ بس چند مہینے ہی چل سکی۔ اسی سال اکتوبر میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔ فروری2018 میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عوام کو بتایاگیا کہ خان صاحب نے تیسری شادی بشریٰ بی بی سے کرلی ہے۔ اس وقت ان کی یہی تیسری بیوی خاتون اول کے درجے پر فائز ہیں۔

شہباز شریف


قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی ذمہ داریاں نبھانے والے شہباز شریف بھی شادیاں کرنے کے معاملے میں پیچھے نہیں ہیں۔ ان کی پہلی شادی بیگم نصرت سے١٩٨٣میں ہوئی تھی وہ ١٩٩٣میں چل بسیں۔ پھر نرگس کھوسہ سے ان کی شادی کا دعویٰ ١٩٩٣میں سامنے آیا، اس کے بعد عالیہ نامی خاتون سے ان کی شادی کی اطلاعات سننے کو ملیں، جسے اب تک کنفرم نہیں کیا جاسکا۔ انہوں نے2003 میں تہمینہ درانی سے شادی کی، جو اب تک ان کے ساتھ ہیں۔ ان کا نام 2012 میں کلثوم نامی خاتون کے ساتھ بھی جوڑا گیا۔


آمنہ شیخ

For kids stuck at home, Aamina Sheikh encourages story time in Urdu -  Celebrity - Images
آمنہ شیخ کی پہلی شادی محب مرزا سے ہوئی تھی اور ان کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور جوڑیوں میں ہوتا تھا۔ ان کی شادی 2005 میں ہوئی تھی اور ان کا رشتہ 2018 میں ذاتی مسائل کی وجہ سے ختم ہو گیا تھا۔ جوڑے کی ایک بیٹی ہے، جو آمنہ شیخ کے ساتھ رہتی تھی۔ آمنہ شیخ نے اگست 2020 میں دوسری شادی کی۔ آمنہ شیخ کی شادی انٹرنیٹ کے ماہر عمر فاروقی سے ھوئی۔ وہ کوڈڈ مائنڈز کے بانی ہیں جو ایک  لیڈر شپ ایجوکیشن ٹیکنالوجی کمپنی ہے۔


عتیقہ اوڈھو

Atiqa Odho tests positive for coronavirus

پاکستان کی مقبول اداکارہ عتیقہ اوڈھو کسی تعارف کی محتاج نہیں. وہ اداکاری کے علاوہ سماجی کارکن کی حیثیت سے کام کرتی ہیں۔علاوہ ازیں وہ اپنا میک اپ برانڈ بھی چلاتی ہے۔ عتیقہ کے مطابق وہ 15  برس کی عمر میں شوبز میں شامل ہوتی تھیں۔ ان کی پہلی شادی 6 سال تک چل سکی۔ 16 سال کی عمر میں ان کی پہلی بیٹی ہوئی اور 19  برس کی عمر میں اداکارہ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی۔ عتیقہ اوڈھو نے دوسری شادی جاوید اخوند سے شادی کی جو کہ وہ زیادہ سال تک قائم نہ رہ سکی۔ سال 2012  میں وہ پی ٹی آئی کے معروف ممبر ثمر علی خان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں۔ ثمر علی خان پی ٹی آئی ورکر اور بزنس مین بھی ہے۔


فیصل قریشی 

Super Star Faisal Qureshi With First Wife And Daughter - Show biz
شوبز کی مشہور اور باصلاحیت شخصیت فیصل قریشی نے تین شادیاں کیں۔ انہوں نے اپنی پہلی شادی ١٨ سال کی عمر میں کی اور شادی کے تین سال بعد فیصل نے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے دی۔ فیصل قریشی کی پہلی بیوی سے ایک بیٹی ہے جس کا نام حنیش قریشی ہے جو اب بھی ان کے ساتھ رہتی ہے۔ 24 سال کی عمر میں فیصل قریشی نے دوسری شادی کی لیکن بدقسمتی سے شادی کے چند ماہ بعد ہی اپنی دوسری بیوی کو طلاق دینے کا فیصلہ کیا۔ 2010  میں فیصل قریشی نے ثناء قریشی سے شادی کی اور وہ اس کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں