جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرادری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ دونوں رہنماوں نے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے ٹیلیفون پر سابق صدر آصف زرداری سے خیریت دریافت کی ۔ آصف زرداری کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں میں سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو بھی ہوئی۔ دونوں رہنماوں نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت کی۔
آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کے معاملے پر پوری اپوزیشن کے ساتھ ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا حکومت کے اتحادیوں سے بھی جلد رابطے کریں گے۔