اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔
نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دسمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ سی پی پی اے نے 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔
اتھارٹی نے یکم فروری 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی تاہم اس کا اطلاق صرف فروری کے بلوں پر ہو گا۔ نیپرا کے مطابق دسمبر کا ایف سی اے نومبر کی نسبت ایک روپے 20 پیسے فروری میں کم چارج کیا جائے گا اور اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہو گا۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔