پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات: 16 فروری سے مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات 16 فروری سے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ اوگرا نے اس ضمن میں سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی ہے۔

اوگرا نے بھیجی جانے والی سمری میں پیٹرول ساڑھے 8 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ ڈیزل ساڑھے 5 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ اگر وفاقی حکومت نےلیوی بڑھائی تو اضافہ درج بالا قیمتوں سے زیادہ ہو گا۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں مزید کمی کے امکانات کم ہیں البتہ قیمتوں سے متعلق فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کل کیا جائے گا اور اطلاق شب 12 بجے سے ہو گا۔واضح رہے کہ چند روز قبل ہی وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا تھا کہ پیٹرول پر سیلز ٹیکس ختم کردیا ہے لیکن قیمتیں ہمارے بس میں نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں