ملتان سلطانز

ملتان سلطانز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 25 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

ملتان سلطانز کے کپتان نے ٹاس کے بعد بات کرتے ہوئے بتایا کہ پلے آف کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں، نئے تجربے کر رہے ہیں اس لئے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں آج کے میچ کے لیے ایک تبدیلی کی گئی ہے، بلیسنگ موزربانی کی جگہ ڈیوڈ ولے کی واپسی ہوئی ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی بولنگ ہی کرتے،کوشش کریں گے کہ ملتان سلطانز کو کم اسکور تک محدود کریں ۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، جیمز ونس اور خرم شہزاد کی جگہ احسن علی اور محمد عرفان کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کے پوائنٹس ٹیبل میں ملتان سرفہرست ہے، اس کے 8 میچز میں 14 پوائنٹس ہیں، سلطانز پہلے ہی پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 8 میچز میں 6 پوائنٹس ہیں اور وہ ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں