چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر نے کہا کہ کارکن تیاریاں شروع کردیں،آنے والاوقت ن لیگ کا ہے۔
ضلع نیلم کو لاوارث سمجھنے والے نیلم کی ترقی سے خائف ہیں نیلم کے اندر جتنی تعمیر وترقی مسلم لیگ ن کے دور میں ہوئی اتنی ترقی کسی اور جماعت یا حالیہ حکومت نے کی۔ مسلم لیگ ن جب اقتدار میں آئی اُسی دوران مسلم لیگ نے کی حکومت نے نیلم ویلی ہی نہیں بلکہ پورے آزاد کشمیر میں تعمیر وترقی کے ریکارڈ کام کروائے جن کی مثال نہ گزشتہ حکومتوں کے دور میں ملے گی نہ ہی حالیہ حکومت کے دور میں۔
ن لیگ جلد سب سے بڑی عوامی قوت کے طور پر سامنے آئے گی۔ پاکستان کے اندر ضد،انا، خودغرضی کی سیاست نے ملک و قوم،جمہوری نظام اور اخلاقی تقاضوں کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا ہے۔ پوری قوم مسائل کے گرداب میں پھنسی ہوئی ہے۔ عوام کی زندگیاں اجیرن بن چکی ہیں۔
پوری قوم اس وقت اضطرابی کیفیت کا شکار ہے۔ نیلم کے اندر جاری منصوبے مسلم لیگ نے دیئے ہوئے ہیں چند لوگ ان منصوبوں کو سستی شہرت کی خاطر اپنے نام کی تختیاں لگانا چاہتے ہیں وہ سن لیں کہ نیلم کے عوام کو معلوم ہے کہ یہ علم ہے کہ یہ منصوبے کس دور حکومت میں لگے ہیں اور ان منصوبوں پر کون تختیاں لگا سکتا ہے۔ سستی شہرت کے بجائے نیلم کے اندر میگا پراجیکٹ دیئے جائیں نہ کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں جاری منصوبے جو اب تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہیں کو اپنے نام کروائے جائیں۔
نیلم کے عوام سے اگر حکومت کو محبت ہے ان کے مسائل کے حل کے لیے اگر کچھ کرنا چاہتے ہیں تو نیلم ویلی کے عوام کو مختلف پراجیکٹ دئیے جائیں تاکہ نیلم کے عوام کو مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی پارٹی کا سرمایہ اور قوم کا مستقبل ہوتے ہیں۔ نیلم کے نوجوان ہیرے جواہرات ہیں نیلم کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ نومنتخب عہدیداران جماعت کی مضبوطی کے لیے اپنا کردار ادا کریں ایک منظم ڈسپلن کے ساتھ چل کر جماعت کی مضبوطی اور عوام تک میاں نواز شریف،میاں شہباز شریف کا پیغام پہنچائیں۔ تمام کارکنان جلد تیاریاں کریں بہت کچھ تبدیل ہونے جارہا ہے ان شائاللہ آنے والا وقت مسلم لیگ ن کا ہے۔