پی ٹی آئی کور کمیٹی: 33 اراکین میں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سے کوئی نام شامل نہیں

پاکستان تحریک انصاف نے تنظیم نو کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے پی ٹی آئی کور کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں 33 ارکان شامل ہیں۔ تاہم حیرت انگیز طور پر گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے کوئی نام شامل نہیں۔ البتہ 60 رکنی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں آزاد کشمیر سے چار اور گلگت بلتستان سے 3 ممبران کو شامل کیا گیا ہے۔

نئی تشکیل پانے والی کور کمیٹی کےسربراہ پارٹی چیئرمین عمران خان ہوں گے۔ آزاد کشمیراور گلگت بلتستان سے کوئی بھی شخص کور کمیٹی میں شامل نہیں ہے۔ جب کہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں آزاد کشمیر سے چار افراد کا نام شامل ہے۔

مجموعی طور پر 33 ممبران کے ناموں کی ختمی منظوری دے دی گئی۔ پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان بطور چئیرمین پی ٹی آئی کور کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، پرویز خٹک اور شفقت محمود کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ مخدوم خسرو بختیار، عمران اسماعیل، اسد قیصر، قاسم خان سوری، علی امین گنڈاپور ، علی زیدی، حماد اظہر، محمود خان، شیریں مزاری، عثمان بزدار اور سیف اللہ نیازی ، چوہدری سرور، اعجاز چوہدری، مراد سعید، میاں محمود الرشید، سرور خان، عامر ڈوگر اور اعظم سواتی ، عاطف خان، فضل خان، شاہ فرمان، ارباب غلام رحیم، حلیم عادل شیخ، بابر اعوان اور فردوس شمیم نقوی بھی کور کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں