چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ پارٹی کی مضبوطی کیلئے ہر نوجوان اپنا اپنا کردار ادا کرے کشمیریوں کے خون سے غداری کرنیوالوں کا انجام دینا دیکھے گی۔
بھارت پر عالمی دبائو ڈالنے کی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ حکومت پاکستان عالمی برادری کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانیت سوزو مظالم پر بھارت پر مزید دبائو ڈالنے کی کوشش کوتیز کرے ۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے اندر ہرمکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے افراد کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں میں کشمیری بکروال قبیلوںاور دیگر لوگوں سے زمینیں چھینی جارہی ہیں ۔
کشمیریوں کی زندگی مفلوج ہو کررہ گئی ہے۔ کامیاب کشمیر ریلی تحریک آزادی کو تقویت ملی ہے۔ تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلئے جدوجہد تیز کی جائے گی ،مقبوضہ کشمیر کے کشمیری عوام آگ میں جل رہے ہیں ،کشمیری قیادت تحریک آزادی کشمیر پر متحد ہے،کشمیر قیادت نے ڈی چوک میں میں یکجہتی اور تحریک آزادی کے ساتھ مخلص ہونے کا ثبوت دیا ہے۔
دہشتگرد بھارت کو 24فروری کی آزادی مارچ سے سبق سیکھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جس دن کشمیری مارچ کی صورت میں سری نگر کی طرف نکلے گا تو دہلی کا فرش کانپ جائے گاجس کا مقابلہ دنیا کی کوئی طاقت نہیں کر سکتی ہے۔