وزیراعظم عمران خان 24سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کا خیرمقدم کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں کہا کہ 24سال کے وقفے کے بعد پاکستان آنے والی آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کوخوش آمدید کہتا ہوں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کے مداح ہمیشہ سے آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم سے محبت اوراس کا احترام کرتے ہیں۔ہم سب دلچسپ اورمقابلے سے بھرپورسیریز کے منتظرہیں۔وزیراعظم نے پاکستان اورآسٹریلیا کی ٹیموں کے لئے نیک خواہشات کا اظہاربھی کیا۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے آسٹریلیا کے لیجنڈری وکٹ کیپرراڈنی مارش کے انتقال پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ راڈنی مارش صرف اچھے کرکٹرہی نہیں تھے بلکہ ایسی شخصیت تھیجن کا احترام نہ صرف دونوں ٹیمیں بلکہ مخالفین بھی تھے۔