بیرسٹر سلطان محمود

صدرریاست بیرسٹر سلطان محمود سے گورنرپنجاب کی ملاقات

صدر آزاد جموں وکشمیر بیر سٹر سلطان محمود چوہدری سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔

اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں مقیم کشمیری مہاجرین اور متاثرین منگلا ڈیم کے بے شمار مسائل ہیں جن پر ہم پنجاب حکومت سے مل کر ان کے حل کے لئے اقدامات اُٹھائیں گے

تاکہ اُن کیلئے آسانی پید ا ہو سکے۔ مہاجرین جموں وکشمیر اپنے گھر بار چھوڑ کر یہاں پر آئے تھے اسی طرح متاثرین منگلا ڈیم نے بھی اپنے گھروں اور اپنے پیاروں کی قبروں کی قربانی دی اور یہاں آکر آباد ہوئے

لیکن آج دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو یقین دلایا کہ میرا کشمیر سے گہرا تعلق ہے ہم نہ صرف کشمیری مہاجرین کے مسائل حل کرائیں گے بلکہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کے لئے بھی اپنی کوششیں تیز کریں گے۔

اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیر سٹر سلطان محمود چوہدری اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے پاکستان، آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پربھی تبادلہ خیال کیا۔گورنر پنجاب سے ملاقات

اپنا تبصرہ بھیجیں