پیپلزپارٹی نے حکومتی پریشانی میں مزید اضافہ کرتے ہوئے فیض آباد کے بجائے ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،
جیالے دارلحکومت میں دما دم مست قلندر کرنے کے لئے تیار ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی ( پی پی پی) نے فیض آباد کے بجائے ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کر تے ہوئے انتظامیہ سے اجازت مانگ لی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے ڈی چوک پر جلسے کیلئے انتظامیہ کو خط لکھ دیا ہے جس میں جلسے کیلئے کمشنر اسلام آباد سے اجازت طلب کی گئی ہے۔
خط کے متن کے مطابق پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ عوامی مارچ 8 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا،اسی روز ڈی چوک پر جلسے کی اجازت دی جائے
۔قبل ازیں پیپلزپارٹی نے فیض آباد کے مقام پر جلسے کے لئے تین دن کی اجازت مانگی تھی تاہم انتظامیہ کی جانب سے ایک دن جلسہ کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔