چیف جسٹس

ججزدلیری سےفیصلےکریں عدلیہ کے تمام مسائل حل کرینگے،چیف جسٹس سعید اکرم

چیف جسٹس آزاد کشمیرجسٹس راجہ سعید اکرم خان کاکہنا ہے کہ ریاست آزاد کشمیر میں آئین و قانون کی بالادستی پریقین رکھتے ہیں,وکالت عظیم پیشہ ہے,بانی پاکستان محمد علی جناح ایک وکیل تھے,پاکستان انہوں نے ٹیبل ٹاک کے ذریعے بنایا,وکلا پر دوہری ذمہ داری عائد ہوتی ہے,

عدالتوں میں کیسز التواء کا شکار نہیں ہونے چاہیے.مظلوم کو انصاف فراہمی میں ججر دلیری سے فیصلہ کریں.بطور چیف جسٹس وہ ماتحت عدلیہ کے تمام مسائل حل کریں گے.تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ اوروزیر وزیر خوراک حکومت آزاد کشمیر چوہدری علی شان سونی کے ہمراہ سماہنی میں”عدالت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج/ایڈیشنل ضلعی فوجداری” کے افتتاح کے بعد وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے

کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیر,چیف سیکرٹری،سیکرٹری مالیات،سیکرٹری قانون سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں,چیف جسٹس عدالت العالیہ کے خصوصی مشکور ہیں جنہوں نے دن رات کاوش کی ادارے بنانا مشکل کام ہے اداروں کے وقار کو برقرار رکھنا اس سے بڑا مشکل کام ہے,ایل او سی کے پاس ایڈیشنل فوجداری عدالت کا قیام ایک بڑا سنگ میل ہے۔سماہنی کے لوگوں کو بے پناہ فائدہ ہو گا۔وکالت توکل والا ایک عظیم پیشہ ہے۔

۔انصاف فراہمی میں کاوش کریں۔اللہ کو عاجزی بہت پسند ہے عاجزی میں بہت سکون ہے عہدے آتے جاتے ہیں تکبر اللہ کی چادر ہے.علامہ اقبال کا کلام قرآن پاک کی تفسیر ہے۔وہ بھی وکیل تھیقائد اعظم نے ٹیبل ٹاک سے پاکستان بنا لیا۔وکالت میں عظمت ہے۔پاکستان کا مستقبل تابناک ہے۔اس موقع پر چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی نظام کی بہتری انصاف کی جلد فراہمی میں وکلاء کا تعاون درکار ہے۔جس مقصد کے لیے عدالتیں بنی ہیں وہ پورا ہونا چاہیے۔مقدمات التواء کا شکار نہیں ہونے چاہیے،تاریخیں نہ دیں۔

1990 کی فائیل سے آج 2022 میں اس کے ورثاء کو کیا حاصل ہے۔میرے پاس ایک سائل آئے اس نے کہا کہ میں نے اپنے والد کے قتل کا مقدمہ آپ دنیا والوں کی عدالت سے واپس لیا ہے لیکن اللہ کی عدالت سے واپس نہیں لیا ہے عدالتی نظام میں مقدمات کی تاخیر سے مظلوم اللہ کی عدالت میں دستک دیتا ہے تو پھر ہم سب بھگتیں گے۔

عدالت عظمیٰ،عدالت العالیہ کے معزز جج صاحبان جسٹس خواجہ محمد نسیم, جسٹس رضا علی خان،جسٹس محمد یونس طاہر،جسٹس محمد اعجاز خان بھی ان کے ہمراہ تھے.وزیرخوراک حکومت آزادکشمیرنے حلقہ سماہنی سے عوامی نمائندگی کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور حکومتی سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی.ممبر بار کونسل ایڈووکیٹ شفیق اللہ خان نے وکلاء کی نمائندگی اور قانون کی بالادستی کا عزم کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں