ملازمین

حکومت ملازمین فارغ کرکے اپنے ورکرتعینات کرناچاہتی ہے

تحریکانصاف ملازمین سے روزگار چھین رہی ،ایڈہاک ایکٹ ختم کرکے اپنے لوگ بھرتی کیے جانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں

یہ کیسی حکومت ہے جوملازمین کے چولہے بجھا رہی ہے ،اُن سے اُن کے بچوں کا رزق چھین رہی ہے،سابق سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر کی گفتگو

تحریک انصاف کی حکومت لوگوں سے روزگار چھین رہی ہے ،ایڈہاک ایکٹ ختم کرکے اپنے لوگ بھرتی کیے جانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ،ن لیگ لوگوں سے روزگار چھیننے کے ہر عمل کے خلاف میدان میں اترے گی ،اسمبلی کے اندر اور اسمبلی کے باہر عوامی حقوق کا تحفظ کرنے کیلئے جاندار کردار ادا کرینگے ۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ آزادکشمیر وسابقہ سپیکر قانون ساز اسمبلی کی گفتگو،شاہ غلام قادر نے کہا کہ تحریک انصاف کی اسلام آباد میں موجودہ حکومت کی وجہ سے آزادکشمیر مین بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے ،ن لیگ نے جو لوگ مستقل کیے تھے انہیں فارغ کرکے پی ٹی آئی آزادکشمیر کی حکومت اپنے لوگ بھرتی کرنے کی تیاری کررہی ہے

،یہ کیسی حکومت ہے جو لوگوں کے چولہے بجھا رہی ہے ،اُن سے اُن کے بچوں کا رزق چھین رہی ہے۔فی الفور غیر مناسب اقدامات واپس لیکر ایکٹ کے تحت مستقل ہونے والوں کو بحال کیا جائے اگر اپنے لوگ بھرتی کرنے لازم ہیں تو نئی اسامیاں تخلیق کی جائیں

،اگر حکومت نے لوگوں کو بے روزگار کرنے کے اقدامات جاری رکھے تو ن لیگ بھرپور مزاحمت کرے گی ۔چوکوں اور چوراہوں میں عوامی مزاحمت کا سلسلہ شروع کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے آزادخطہ میں ظلم وجبر اور ناانصافیوں کا بازار گرم کررکھا ہے،

آزادکشمیر کے اندر عوام اور خصوصاً ملازمین کیساتھ جو ظلم کیا جارہا ہے،آزادکشمیر حکومت نے ایڈہاک ایکٹ 2021کے تحت مستقل کیے گئے ملازمین کے روزگار پر شب خون مارتے ہوئے 4ہزار ملازمین کو بے روزگاری کی دلدل کی جانب دھکیل کر اپنے سیاسی ورکروں کو تعینات کرنے کے لیے اسمبلی سے راہ ہموار کرلی ہے۔

جو کہ عدل وانصاف کے نام پر ایک بڑا ظلم ہے۔اس خطے میں پہلے ہی بہت زیادہ لوگ روزگار سے محروم ہیں ایک بڑی تعداد غربت کی لائن سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے ،ٹوازم کو فروغ دے کر لوگوں کو روزگار فراہم کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ آئین وقانون کی بالا دستی کے لئے نیلم سے بھمبر تک لیگی کارکن اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں