سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے انتباہ کرتے ہوئے کہا امریکہ سعودی بادشاہت کے نظام میں کسی قسم کی مداخلت نہ کرے
‘اسلام ہمیں تمام مذاہب کا احترام کرنے کی تلقین کرتا ہے’ ہم امریکہ یا دبئی بننے نہیں جا رہے’ ہمارے ملک کی بنیاد اسلام پر ہے جس پر ہم کاربند ہیں’صدر بائیڈن میرے بارے غلط فہمی رکھتے ہیں تو کوئی پرواہ نہیں” ہمیں امریکہ جا کر لیکچر دینے کا کوئی حق نہیں’
اسی طرح دوسرے بھی یہ حق نہیں رکھتے۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی جریدے (Atlantic )کو انٹرویو دیتے اعتراف کیا ہے کہ سعودی عرب گزشتہ سات سالوں کے دوران تبدیل ہوا ہے۔ اس دوران ملک میں سماجی ترقی، لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی کوشش کی گئی۔
سعودی خواتین کے متعلقہ جن اصلاحات کو رائج کیا گیا اور انہیں معاشرے میں کلیدی کردار نبھانے کی اجازت دی گئی یہ ہماری اپنی ضرورت تھی۔ کسی کو خوش کرنے کے لئے ایسا نہیں کیا گیا۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ اسلام ہمیں تمام مذاہب کا احترام کرنے کی تلقین کرتا ہے۔
ہم امریکہ یا دبئی بننے نہیں جا رہے ، ہمارے ملک کی بنیاد اسلام پر ہے جس پر ہم کاربند ہیں۔ایک سوال کے جواب میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا اگر امریکی صدر جوبائیڈن ان کے بارے میں غلط فہمی رکھتے ہیں تو انہیں کوئی پرواہ نہیں۔ مریکا سعودی بادشاہت کے نظام میں کسی قسم کی مداخلت نہ کرے۔ ہمیں امریکا جا کر لیکچر دینے کا کوئی حق نہیں۔ اسی طرح دوسرے بھی یہ حق نہیں رکھتے۔