عمران خان

وزیراعظم عمران خان کو پشاور دھماکے کی رپورٹ پیش

وزیراعظم عمران خان نے پشاور دھماکے میں ملوث عناصر کو انجام تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے

کہ سہولت کاروں تک پہنچنے کیلئے تمام ریاستی وسائل استعمال کیے جائیں۔تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی حکام نے پشاور دھماکے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دیتے ہوئے

واقعے سے متعلق ابتدائی تحقیقات اور حساس معلومات سے بھی آگاہ کر دیا۔ وزیراعظم نے دھماکے میں ملوث عناصر کو انجام تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سہولت کاروں تک پہنچنے کیلئے تمام ریاستی وسائل استعمال کیے جائیں۔اس موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی واقعے کی تفصیلات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں