نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک بھرمیں 10 کروڑ افراد نے کورونا ویکسینیشن مکمل کرلی ہے۔
اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی جاری کردہ ٹوئٹ میں اسد عمر نے کہا کہ ہم ملک کے تمام تمام اہل شہریوں کی ویکسینیشن مکمل کرنے کے بہت قریب ہیں،
اب تک ملک کے 12 کروڑ 70 لاکھ افراد نے کورونا ویکسین لگوائی ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ اب تک ملک میں 10 کروڑ افراد کورونا کے خلاف قوت مدافعت کے لیے مکمل طور پر ویکسین لگوا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ برس سے کورونا ویکسینیشن کا آغاز ہوا تھا۔