وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے اپوزیشن اپنی تحریک سمیت گھر چلی جائے گی۔
اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ فضل الرحمان کے 48 گھنٹے اور بلاول کے 5 دن تو کاٹھ کا گھوڑا نکلے۔
وفاقی وزیر نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ آئندہ ہفتے اپوزیشن اپنی تحریک سمیت گھروں کو واپس چلی جائے گی،
اپوزیشن کے تمام دعوں سے ہوا نکل جائے گی۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان اسلامی وزرائے خارجہ کی کانفرنس کے بعد اہم دورے کریں گے۔