وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں کہ برطانوی حکومت نے وزیراعظم کے دورہ روس کو جواز بنا کر پاکستان کا دورہ منسوخ کیا ہے۔
معید یوسف نے لندن اسکول آف اکنامکس میں کانفرنس سے ویڈیو خطاب میں کہا کہ برطانیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ہم اپنی ضرورت کے مطابق سکیورٹی پالیساں بنانے میں آزاد ہیں، روس کے ایک دورے کی بنیاد پرپاکستان کو تنہا سمجھنا درست نہیں ہے
مشیر قومی سلامتی امور کا مزید کہنا تھا کہ طالبان کے برسراقتدار آنے کے بعد دنیا نے اپنا مناسب کردار ادا نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو افغانستان میں ڈبل گیم کیالزام کا نشانہ بنانا زمینی حقائق کے خلاف ہے۔