آزاد کشمیر میں بارشوں اور برف باری کے بعد مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور متعدد مقامات پر سڑکیں لینڈ سلائیڈنگ کی نذر ہو گئی ہیں۔ سب سے زیادہ لینڈ سلائیڈنگ پونچھ ڈویژن میں ہوئی ہے جہاں آذاد پتن ڈیم کے مقام پر پونچھ کو راولپنڈی اسلام آباد سے ملانے والی شاہراہ کا ایک بڑا حصہ لینڈ سلائیڈنگ کی نذر ہو گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق اس مقام پر شاہراہ کے جلد بحال ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے۔
راولاکوٹ و گرد نواح میں شدید بارشیں ،لینڈ سلائیڈنگ، راولاکوٹ کو براستہ ٹائیں راولپنڈی سے ملانے والی اہم شاہراہ ٹائیں کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہے اور لینڈ سلائیڈنگ کے دوران کوسٹر وہاں سے گزر رہی تھی تاہم کوسٹر پر موجود تمام مسافر بال بال بچ گئے۔
لینڈ سلائیڈنگ کے دوران مختلف واقعات پیش آئے، تھوراڑ میں پہاڑی تودہ کی زد میں پوٹھوار جیب پر آئی جس کی وجہ سے ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے اہم شاہراہ راولاکوٹ تا راولپنڈی ،باغ تا راولپنڈی براستہ ٹائیں بند رہی۔ جس کی وجہ سے ہزاروں افراد کو سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
سیاسی وسماجی حلقوں نے اس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیں کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ ایریا گزشتہ دو سالوں سے ۔ خطرناک صورت حال اختیار کیے ہوئے ہے۔ جبکہ محکمہ شاہرات کی غفلت اور حکومت کی جانب سے عدم دلچسپی کی وجہ سے درجنوں افراد لقمہ اجل بنے والے تھے۔
حکومت کو چاہیے کہ فوری طور پر ایسی جگہیں جہاں پر لینڈ سلائیڈنگ خطرناک ہے فوری طور پر اقدامات کرتے ہوئے لوگوں کی جانوں کو محفوظ بنایا جائے۔