وزیراعلی بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد

وزیراعلی بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے مشاورت

وزیراعلی بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے بی اے پی کے ناراض ارکان نے مشاورت شروع کردی۔

بلوچستان عوامی پارٹی نے پی ٹی آئی کے ناراض ارکان سے رابطہ کیا ہے اور دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔ سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے حکومت بلوچستان اسی طرح رہی تو تحریک لائیں گے۔

دوسری جانب سردار یار محمد رند نے کہاکہ اربوں روپے دیکر وزیر اعلی بننے کے بیان پر وہ قائم ہیں۔ تحقیقات کے لیے کمیشن بنایا جائے۔ ادھر قانونی ماہرین کا کہنا ہے عبدالقدوس بزنجو کے خلاف 8 اپریل2022 سے پہلے تحریک عدم اعتمادنہیںآ سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں